رانا ثنا اللہ کے اہل خانہ نے بڑا الزام لگا دیا

رانا ثنا اللہ کے اہل خانہ نے بڑا الزام لگا دیا


لاہور ( 24 نیوز ) ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کے اہل خانہ نے بڑا الزام لگا دیا، انکا کہنا ہے جیل حکام سابق وزیر قانون کو پانی میں نشہ آور ادویات پلا رہے ہیں ،سعد رفیق بھی رانا ثنا اللہ کے حق میں بول اٹھے۔

  رانا ثنا اللہ کی منشیات کیس میں گرفتاری، جوڈیشل ریمانڈ پر کیمپ جیل میں بند، پارٹی کارکنوں سمیت اہل خانہ کو شدید تحفظات، سابق وزیر قانون کے گھر والوں نے تو یہاں تک الزام لگا دیا کہ رانا ثنا اللہ کو پانی میں نشہ آور ادویات پلائی جارہی ہیں ، جس کے باعث انکی حالت بہت خراب ہوتی جارہی ہے، وہ دل کے مریض ہیں۔

دوسری طرف وائرل ہونے والی رانا ثنا اللہ کی حوالات میں بند تصویر نے بھی کئی سوالات اٹھا دیئے ہیں،ایک طرف مخالفین سے نشان عبرت قرار دے رہے ہیں ، دوسری طرف ہمدرد اسے سیاسی انتقام قرار دے رہے ہیں۔

پیرا گون ہائوسنگ سوسائٹی میں گرفتار ن لیگ کے رہنما سعد رفیق بھی رانا ثنا اللہ کی گرفتاری پر بول اٹھے، ان کا کہنا ہے جو تنقید کرکے اسے پکڑ لیاجاتا ہے، کسی سیاسی کارکن سے اس طرح کی بدسلوکی نہیں ہونی چاہیے۔