کیا ریحام کی کتاب تحریک انصاف کی انتخابی مہم کو متاثر کر ے گی؟


اسلام آباد(24نیوز) ریحام خان کی کتاب نے چھپنے سے پہلے ہی طوفان برپا کردیا، کہیں سستی شہرت کا الزام، تو کہیں کتاب کی مارکیٹنگ کا جواز۔
سوشل میڈیا سے شروع ہونے والی لفظی جنگ، عدالتوں پر پہنچنے لگی۔سوشل میڈیا پر ریحام خان اس وقت ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے،  جہاں ریحام خان کے مخالفین اپنا غصہ نکال رہے ہیں۔ٹویٹر صارفین کا کہنا ہے کہ اس کتاب کا عمران خان کی سیاست پر کوئی اثر نہیں پرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ علی عباسی اور ریحام خان کے درمیان سوشل میڈیا پر نئی جنگ چھڑ گئی
سوشل میڈیا جنگ کے اہم کردار حمزہ علی عباسی نے تو جعلی ای میل لگانے پر ریحام خان کو قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کردیا۔ایک صارف علی رضا کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کو حمزہ عباسی اور سلمان احمد کا شکرگزار ہونا چاہئے جنہوں نے ن لیگ کو بیک فٹ پر کھیلنے پر مجبور کردیا۔
ٹویٹر صارف ضیا احمد نے چار تصاویر شیئر کی ہیں،  جن پر لکھا ہے کہ ریحام خان اپنے فنانسرز کے ساتھ رنگ رلیاں منا رہی ہیں۔راجہ عامر لکھتے ہیں کہ کیسا سنگین اتفاق ہے کہ ریحام خان اور جنرل درانی کی کتابوں کا پبلشر ایک ہی ہے۔فاضل عاکف نے ایک پول شیئر کیا ہے، جس میں پوچھا گیا کہ کیا ریحام کی کتاب تحریک انصاف کی انتخابی مہم متاثر کرسکتی ہے،  جس میں 97 فیصد صارفین نے منفی میں جواب دیا ہے۔

پڑھنا مت بھولیں: گلوکار سلمان احمد نے ریحام خان کا پول کھول دیا

صارفین کی اکثریت نے وسیم اکرم کی مرحوم اہلیہ کے بارے میں ذکر پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے،  ہارون لکھتے ہیں کہ ریحام نے اپنی شادی کو بھی پیسہ بنانے کا ذریعہ بنا لیا ہے۔ہارون کہتے ہیں کہ ریحام خان جیسی عورتوں کی وجہ سے انہیں اب شادی سے بھی خوف آنے لگا ہے۔
جہاں سوشل میڈیا پر ریحام خان کے مخالفین تابڑ توڑ حملے کررہے ہیں، وہیں ان کے حامی بھی سرگرم ہے، بلکہ اب تو ایک ٹرینڈ آئی سٹینڈ ود ریحام خان کے نام سے بھی شروع کردیا گیا ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔