نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان کا نام فانئل


پشاور( 24نیوز )کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے،آخر کار خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ کا فیصلہ ہوگیا،الیکشن کمیشن نے نگران وزیر اعلیٰ کی تعیناتی کردی ہے۔

الیکشن کمیشن اسلام آباد میں خیبر پختونخوا میں نگراں وزیراعلیٰ کے لئے اسپیکر صوبائی اسمبلی کی جانب سے بھجوائے گئے ناموں پرغورکیا گیا، الیکشن کمیشن نے غورکے بعد جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان کو نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا مقرر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف نے لوڈشیڈنگ کا ملبہ نگران حکومت پر ڈال دیا

الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 224 اے کے تحت صوبائی اسمبلی میں قائد ایوان اورقائد حزب اختلاف نگراں وزیراعلیٰ کے لئے کسی نام پر متفق نہ ہوسکے جس کے بعد پارلیمانی کمیٹی بنائی گئی، کمیٹی بھی کسی نتیجے پرنہ پہنچ سکی تو اسپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر نے الیکشن کمیشن کو 4 نام اعجاز قریشی، حمایت اللہ خان، منظور آفریدی اور جسٹس (ر) دوست محمد ریفر کیے تھے۔

واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس جب کہ سپریم کورٹ کورٹ کے فاضل جج بھی رہ چکے ہیں ، وہ سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے چند ماہ قبل ہی ریٹائرہوئے ہیں۔