پی ٹی آئی کا ریحام خان سے معافی،کتاب کی تردید کا مطالبہ


فواد چودھری کا کہنا ہے ریحام خان کی کتاب کا مواد گھٹیا اور واہیات ہے۔ الیکشن کمیشن اس کتاب پرفوری پابندی لگائے۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے ریحام خان کا ذریعہ معاش کیا ہے؟ ریحام خان تواب نوکری بھی نہیں کرتیں۔ انھوں نے کہا ریحام خان کی کتاب ذہنی گندگی کا اظہار ہے، امیدتھی ریحام خان خودتردید کریں گی ریحام خان فوری طورپرمواد پھیلانے پرمعافی مانگیں۔ تحریک انصاف اوراس کے چاہنے والوں کوتمام بکواس سے فرق نہیں پڑتا۔

ریحام خان  کی  کتاب  ذہنی گندگی کا اظہار ہے: فواد چودھری

انھوں نے کہا کہ ایف آئی اے کا سائبرونگ ای میلز کا جائزہ لے، شہبازشریف نے ریحام خان کوایک لاکھ پاؤنڈز دیئے، الیکشن کمیشن دیکھے کیا یہ قبل ازانتخابات دھاندلی کے زمرے میں تونہیں آتا؟ چیئرمین پیمرا نیندسےجاگیں اپنا فرض ادا کریں۔ ماضی میں الیکشن سے پہلے بےنظیربھٹوکی تصویریں پھیلائی گئیں۔ نوازشریف ہمیشہ سیاسی مخالفین پرگھٹیا الزامات لگاتے ہیں۔ ساری اسکیم کے پیچھے رائیونڈنظرآرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ریحام کی کتاب تحریک انصاف کی انتخابی مہم کو متاثر کر ے گی؟

فواد چودھری نے کہا کہ یہ کتاب الیکشن سے60دن پہلے کیوں آرہی ہے، ریحام خان کی کتاب کا مواد گھٹیا اورواہیات ہے نامزدگی فارم میں تبدیلی چوروں،ڈاکوؤں کو بچانے کے لئے کی گئی۔ ریحام خان سوال گندم پر جواب چنا دیتی ہیں، ریحام خان کی کتاب پرسوشل میڈیا پرتماشا چل رہا ہے، ریحام خان بھی مشہور ہونا چاہتی ہے، عمران خان سے منسوب کتا بھی اہمیت رکھتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا نوازشریف کوانتخابی مہم اپنی معافی سے شروع کرنی چاہیے،5 سال میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے جھوٹے دعوے کیے گئے۔

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔