عدالت نے ریحام خان کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا


ملتان( 24نیوز ) تحریک انصاف لائرز ونگ کے صدر غلام مصطفیٰ چوہان کی جانب سے ملتان کی سول کورٹ میں ریحام خان کی کتاب کی رونمائی روکنے کے لئے درخواست دائر کی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ریحام خان مسلم لیگ (ن) کہ آلہ کار ہیں، انہوں نے تحریک انصاف کی قیادت کو بدنام کرنے کی سازش امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے ساتھ مل کر بنائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ریحام خان کی کتاب پر اتنا خوف کیوں؟

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ریحام خان کی کتاب کے متن کا کچھ حصہ مبینہ طور پر حقائق کے خلاف ہے۔ اس لئے ریحام خان کی کتاب پر پابندی لگائی جائے اور اس کی اشاعت کو روکا جائے۔ عدالت نے ریحام خان کی کتاب کی رونمائی کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ریحام خان ، حسین حقانی اور پیمرا سے 9 جون تک جواب طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:  میری کتاب کا مواد چوری کیا گیا ہے، ریحام خان کا الزام

واضح رہے ریحام خان کی کتاب چھپنے سے پہلے کی متنازعہ ہوچکی ہے سوشل میڈیا پر ریحام خان اور کھلاڑیوں میں ایک سرد جنگ جاری ہے،دونوں طرف سے الزامات کی بوچھاڑ ہورہی ہے۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں