حضرت علی علیہ السلام کا طرز زندگی ہمارے لیے کیا اہمیت رکھتا ہے


اسلام آباد(24نیوز) علی ؑکو کون جانے گا، کہاں یہ فیصلہ ہوگا، علی ؑکیا ہے علی جانے علی کو ہی پتہ ہوگا، حضرت علی علیہ السلام کا طرز زندگی بھی ہمارے لئے کیا اہمیت رکھتا ہے ۔
رب کعبہ کی قسم میں کامیاب ہوگیا،حضرت علی علیہ السلام نے وقت ضربت یہ الفاظ کیوں ادا کئے؟وہ کیا بات تھی جس کا شکر امیر المومنین علیہ السلام ادا کررہے تھے۔17 رمضان کو جناب امیر علیہ السلام اپنی شہزادی جناب ام کلثوم کے گھر تشریف فرما تھے، افطارمیں شہزادیؑ نے باپ کی خدمت میں کھجور، دودھ اور نمک پیش کیا۔حضرت علی نے بیٹی سے کہا آپ کو معلوم ہے کہ آپ کے نانا نے دسترخوان پر کبھی ایک سے زیادہ چیز پسند نہیں کی۔
حضرت علی نے نمک رکھ لیا اور باقی چیزیں واپس بھجوا دیں، کہا کہ جب میرے آقا کے دسترخوان پر ایک سے زیادہ چیز نہیں ہوتی تھی تو میں کیسے کر سکتا ہوں۔
اگر ہم اپنی زندگی پر غور کریں تو ماہ صیام میں ہمارا طرز زندگی کیا ہوتا ہے، عام دنوں سے زیادہ کھانے پینے کا اہتمام کیا جاتا ہے، کسی مستحق کا پیٹ بھرنے کے بجائے کتنی ہی خوراک ضائع کر دی جاتی ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔