محمد حفیظ کو پی سی بی شوکاز نوٹس کا معاملہ ختم ہو گیا

محمد حفیظ کو پی سی بی شوکاز نوٹس کا معاملہ ختم ہو گیا


اسلام آباد(24نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی نے شوکاز نوٹس پر محمد حفیظ کا جواب قبول کرتے ہوئے معاملہ ختم کردیا۔ پروفیسر قذافی سٹیڈیم میں بورڈ کی تین رکنی ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور اپنے جواب جمع کروایا۔

تفصیلات کے مطابق پروفیسر قذافی سٹیڈیم میں بورڈ کی تین رکنی ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور اپنے جواب جمع کروایا، پروفیسر نے موقف دیا کہ میں نے آئی سی سی پر تنقید نہیں کی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سینئر کھلاڑی محمد حفیظ کو جاری کئےگئے شوکاز نوٹس کا معاملہ ان کا جواب سننے کے بعد ختم کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمر اکمل عید پر کیا پہنیں گے؟ 

محمد حفیظ پی سی بی کی تین رکنی ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا موقف پیش کیا۔ محمد حفیظ نےہارون رشید، امجدبھٹی اور سلمان نصیر پر مشتمل کمیٹی کے سامنے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے آئی سی سی کے قوانین پر تنقید نہیں کی بلکہ ان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔کمیٹی نے پروفیسر کے جواب کو تسلی بخش قراردیتے ہوئے معاملہ ختم کردیا۔

پڑھنا نہ بھولیں:فلسطینی بچوں کا فٹ بالر میسی کے نام رلا دینے والا خط 

کمیٹی کی طرف سے معاملہ ختم کئے جانے کے بعد اپنے بیان میں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے انٹرویومیں آئی سی سی یا کسی بھی بورڈ پر تنقید نہیں کی بلکہ باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے حوالے سے اپنی تجاویز دی تھیں۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito