ترجمان پاک فوج نے بھارت کو خبردار کردیا

ترجمان پاک فوج نے بھارت کو خبردار کردیا


راولپنڈی(24نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آرکاکہنا ہے کہ بھارتی جعلی میڈیادفاعی بجٹ پر مرضی کے تجزیے کررہا ہے.

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا جس میں انھوں نے کہا کہ جعلی بھارتی میڈیا ہمارے اندرونی دفاعی بجٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کررہا ہے۔ بھارت نہ بھولے ہم وہی ہیں جن سے 27 فروری کو سامنا ہوا ، ہمارے پاس استعداد کاربھی ہے اور جواب دینے کی صلاحیت بھی،  پاک فوج کی طاقت بجٹ نہیں اس کا عزم اور عوام کی حمایت ہے۔ پاکستانی قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔