ٹھٹھہ اور سجاول میں مچھلی کی فارمنگ کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا


ٹھٹھہ (24نیوز) ٹھٹھہ اور سجاول میں مچھلی کی فارمنگ کا کاروبار عروج پر ہے۔ ایک لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی پر فش فارمز قائم کر دئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ اور سجاول میں مچھلی کی فزائش کا منافع بخش کاروبار بن گیا۔ ملک بھر میں مچھلی کی مانگ میں اضافے کے باعث یہاں کے مکینوں نے 1 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر چھوٹے بڑے مچھلی فارم قائم کر لئے۔چھوٹی مچھلیوں کو ہیچری میں آکسیجن فراہم کرکے مچھلی فارم مالکان کو منتقل کردیا جاتا ہے، جہاں ان مچھلیوں کی ایک سال تک افزائش کی جاتی ہے، انہیں فروخت کیلئے منڈیوں میں بھیج دیا جاتا ہے۔

مچھلی کی فارمنگ اب ایک صنعت کا درجہ اختیار کر چکی ہے، جس سے نہ صرف مچھلی فارم مالکان کو نفع ہورہا ہے، بلکہ مقامی لوگوں روزگار بھی مل رہا ہے۔ مچھلی کی فارمنگ سے نہ صرف بہترین زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے بلکہ مچھلی کی افزائش سے ملک کی غذائی ضروریات بھی پورا کی جاسکتی ہیں۔