نادرا کے نوٹس پر منگل کے روز چیرمین نادرا کو طلب کرلیا


اسلام آباد(24نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پشتوں کے نادرا کے نوٹس پر منگل کے روز چیرمین نادرا کو طلب کرلیا۔ خلاف 

تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی کا اجلاس سینٹر رحمان ملک کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں کمیٹی رکن شاہی سید کا کہنا تھا کہ برٹے افسوس کی بات ہے نادرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پشتو بولنے والے افراد الگ ڈسک پر جائیں گے۔ کیوں کہ یہ مشتبہ افراد ہیں اس طرح کے نوٹس سے پورے ملک میں پشتو بولنے والے افراد کی دل آزاری ہوئی ہے۔

چیرمین کمیٹی نےمزید کہا کہ مشکوک شخص کسی بهی صوبے اور کوئی بهی زبان بولنے والا ہوسکتا ہے۔کمیٹی کے اجلاس میں کل چیرمین نادرا اکر اس نوٹس کی وضاحت دیں .آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد پولیس کی سالہ سال کی کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں قتل کی وارداتوں میں 2015 سے کمی آئی ہے جبکہ 3 سالوں میں دہشتگردی کا صرف ایک واقعہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے 2017 میں چوری کی 129 گاڑیاں برآمد کی ہیں۔ اسکولوں میں منشیات فروشی کی روتهام کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اس کی روک تھام کے لیے استادہ اور والدین کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے۔ کمیٹی نے سیکرٹری داخلہ کو اسلام آباد جیل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔