پرائیویٹ سکولوں کے طلبہ و طلبات کے لیے بڑی خوشخبری،سندھ ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

پرائیویٹ سکولوں کے طلبہ و طلبات کے لیے بڑی خوشخبری،سندھ ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا


کراچی(24نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے پرائیوٹ اسکولز کی فیسز میں اضافے سے متعلق اپنا فیصلہ سنادیا، عدالت نے نجی اسکول انتظامیہ کو فیسز میں اضافے اور لیٹ فیس چارجز بھی وصول کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پرائیوٹ اسکولز کی فیسوں میں اضافے کا معاملہ۔جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔دورانِ سماعت عدالت میں والدین نے موقف اپنایا کہ پرائیوٹ اسکولز انتظامیہ واوچرز فراہم نہیں کررہی۔ اسکول انتظامیہ پرانی فیسز پر لیٹ فیس چارجز وصول کرنا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد،گورنمنٹ علی گڑھ گرلز اسکول انتظامیہ نے لاپرواہی کی انتہا کردی

دوسری جانب عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اسکول فیس میں کیا گیا اضافہ غیر قانونی ہے۔حکومت فیسز سے متعلق قوانین مرتب کرنے کے لیے پالیسی بنائے۔عدالت نے فیسز میں اضافے سے متعلق سندھ حکومت کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے دیا اور اسکول انتظامیہ کو فیس میں اضافے اور لیٹ فیس چارجز کی وصولی سے بھی روک دیا۔