تحریک انصاف اسٹیبلشمنٹ کی  جماعت ہے،راناثناءاللہ کا انکشاف


لاہور(24نیوز)  صوبائی وزیر قانون راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اسٹیبلشمنٹ کی  جماعت ہے۔ پنجاب میں ہارس ٹریڈنگ کے لیے ووٹ بکنے کا کوئی ثبوت نہیں، پنکی پیر کی فال کی بنیاد پر اپنوں پر کروڑوں لینے کے الزام لگا رہے ہیں۔

 وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے سینٹ الیکشن کے دوران  پنجاب میں ہارس ٹریڈنگ کی گواہی دینے سے صاف انکار کردیا۔ صوبائی وزیرکا کہنا ہے کہ انکے پاس کوئی ثبوت نہیں کہ کروڑوں میں ووٹ بکے۔

یہ بھی پڑھیں۔بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور خوشحالی کی ضمانت ہے: آرمی چیف
 رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا صاف ستھرے اورکرپشن سے پاک کے پی کے کی بات کرنے والا عمران خان اپنے ہی ایم پی ایز پرکروڑوں لینے کے الزامات لگا رہا ہے۔ وزیر قانون کا کہنا تھا کہ  ن لیگ  کو روکنے کے لیے بڑی سازشیں کی گئیں لیکن اب شیرسینٹ میں بھی دھاڑ رہا ہے۔

ان کامزید کہنا تھا کہ جنرل الیکشن کے بعد شیر قومی اسمبلی میں بھی دھاڑے گا، سعدیہ عباسی اور نزہت صادق پہلے بھی سینیٹر رہ چکی ہیں۔ ان کی دوہری شہریت  کے بارے میں الیکشن کمیشن اپنی تحقیقات کر لے۔