امریکی ریاست کیلی فورنیا دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن گئی

امریکی ریاست کیلی فورنیا دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن گئی


24نیوز: امریکی ریاست کیلی فورنیا دنیا کی پانچویں بڑی معشت بن گئی مجموعی پیداوار 27 کھرب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ برطانیہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا دنیا کی پانچویں بڑی معشت بن گئی۔ مجموعی پیداوار 27 کھرب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ برطانیہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔امریکا کے بیورو آف اکنامکس کے مطابق گزشتہ سال کیلی فورنیا کی جی ڈی پی کا مجموعی حجم 127 ارب ڈالر کے اضافے سے 27 کھرب ڈالر سے بھی زیادہ ہو گیا۔ جس کے باعث چار کروڑ کی آبادی والی ریاست دنیا کی بڑی معشتوں میں چھٹے سے پانچویں نمبر پر آ گئی۔ دنیا میں سب سے بڑی معشت امریکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شمسی طوفان زمین سے ٹکرانے کا امکان، ناسا نے ہائی الرٹ جاری کر دیا
 
چین دوسرے۔ جاپان تیسرے اور جرمنی چھوٹے نمبر پر ہے۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکا کی جی ڈی پی میں کیلی فورنیا کا حصہ 14.3 فیصد ہے۔ کیلی فورنیا کے بعد امریکا میں دوسری بڑی معشت ٹیکساس اور تیسری نیویارک ہے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito