پریانکاچوپڑا کی بیچلر پارٹی میں حرکات کی ویڈیو وائرل

پریانکاچوپڑا کی بیچلر پارٹی میں حرکات کی ویڈیو وائرل


ایمسٹر ڈیم( 24نیوز )اپنی اداکاری سے دنیامیں نام کمانے والی پریانکاچوپڑا نے اپنی ہونیوالی نند کیلئے محبت کی ایسی مثال قائم کی کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔
بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا مستقبل قریب میں امریکی گلوکارنک جونس سے شادی رچانے جارہی ہیں،دونوں کی منگنی بھی ہوچکی ہے۔
ایمسٹر ڈیم میں ایک بیچلر پارٹی کا اہتمام کیا گیا،یہ پارٹی ایمسٹرڈیم کے پوش ریسٹورنٹ میں اتوار کی رات منعقد کی گئی،اس پارٹی کے بعد پریانکا چوپڑا کی اپنی ہونیوالی نند کے ساتھ جڑی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے،اس ویڈیو میں پریانکا چوپڑا نے صوفی ٹرنر کو اپنی پیٹھ پر اٹھا رکھا ہے،دونوں نے اس دوران شوخ لباس بھی پہن رکھے ہیں۔


پریانکا چوپڑا کے انسٹا گرام اکاﺅنٹ سے شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ نے ہائی ہیل شوز پہن رکھے ہیں ،پریانکا کی گردن کو پکڑے پیٹھ پر سوار صوفی مسکراتی رہیں ۔