سردی میں جلد خوبصورت رکھنے کی دوا

سردی میں جلد خوبصورت رکھنے کی دوا


کراچی( 24نیوز ) صبح کا دھندھلکا اور شام کی سردی لگتی تو اچھی ہے مگر ایسے میں جلد خراب ہونے لگتی ہے ،یوں تو مارکیٹ میں سردی کے موسم میں جلد کی شادابی اور رعنائی کو برقرار رکھنے کی بہت سی کریمیں اور لوشن موجودد ہیں مگر گھریلو نسخے اور ٹوٹکے نہ صرف سستے ہیں بلکہ ان کے استعمال کے کوئی سائیڈ افیکٹس بھی نہیں ہیں ۔

سردیوں کی موسم میں ایک پیالی عرق گلاب میں 100 ملی لیٹر گلیسرین ملا کرچار لیموں کا عرق شامل کریں ، رات کو سونے سے پہلے یا کپڑے اور برتن دھونے کے بعد یہ محلول ہاتھوں اور پیروں پر لگانے سے جلد خشک ہو گی نہ ہی پھٹے گی ۔

کھوپرے کا تیل اپنی انٹی فنگل ، انٹی آکساڈائن اور انٹی بیکٹیریل خوبیوں کی وجہ سے صدیوں سے آزمودہ ہے ، اس تیل کی یہ بھی خصوصیت ہے کہ یہ چہرے پر کسی قسم کا نشان یا دھبہ نہیں چھوڑتا، خشک کھردری اور پھٹی ہوئی جلد پر کھوپرے کے تیل کا مساج کرنے سے چند ہی روز میں چہرہ ہشاش بشاش ہو جاتا ہے ۔

اگر آپ کو لمبا وقت کھلی فضا میں سرد ہواﺅں کا سامنا ہے تو ایلوویرا سے بہتر کوئی چیز آپکی جلد کی حفاظت نہیں کر سکتی ، اس میں موجود انٹی ایجنگ انزائم جلد میں جھریاں بننے کے عمل کو بھی کم کرتے ہیں اور جلد کو شدید موسمی اثرات سے محفوظ بھی رکھتا ہے ۔