لاہور(24نیوز) چلتے ہو تو چین کو چلیے، چین جانے کیلئے بس سروس کا آغاز آج سے ہوگا، بس لاہور سے رات 11 بجے روانہ ہوگی.
ضرور پڑھیں: نیوز ہیڈلائنز 20،6pm فروری 2019
تفصیلات کے مطابق چین جانے والوں کیلئے بس سروس کا آغاز آج سے ہوگا۔ بس رات کو 11 بجے لبرٹی سن فورٹ ہوٹل سے روانہ ہوگی۔ 10 بجے رات کو روانگی سے قبل شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ این ایس ٹی این نامی کمپنی نے سی پیک مسافر بس سروس کے نام سے آغاز کیا ہے۔
لاہور سے کاشغر یک طرفہ کرایہ 13 ہزار جبکہ دو طرفہ کرایہ 23 ہزار روپے ہوگا۔ بس پیر،منگل، ہفتہ اور اتوار کو چلائی جائے گی۔بس آج رات 11 بجے لاہور سے روانہ ہو کر مختلف مقامات پر قیام کرتے دو روز بعد پرسوں دوپہر 3 بجے کاشغرپہنچے گی۔