ورلڈکپ 2019 کی ٹرافی اسلام آباد روانہ

ورلڈکپ 2019 کی ٹرافی اسلام آباد روانہ


24نیوز :عالمی کرکٹ ورلڈکپ 2019 ٹرافی کی لاہورمیں نمائش کے بعد اسے اسلام آباد روانہ کردیا گیا، ٹرافی ٹورکے دوسرے روز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، واہگہ بارڈر اورشوکت خانم میموریل اسپتال بھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی پاکستان آئے گی یانہیں اس کا فیصلہ توآئندہ سال ہوگا لیکن ٹرافی نمائش کیلئے پاکستان میں موجود ہے، ٹرافی ٹورکے دوسرے دن کا آغاز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے کیا گیا جہاں 1992 ورلڈ کپ جیتنے والے قومی کھلاڑی مشتاق احمد نے ٹرافی کی نمائش کی۔ 

اس موقع پر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ کسی بھی کھلاڑی کے لیے ورلڈ کپ جیتنے سے بڑی خوشی اور کوئی نہیں ہوتی، جی سی یونیورسٹی کے بعد ٹرافی کوواہگہ باڈر لے جایا گیا جہاں عالمی کپ کا رینجرز اہلکاروں کے ساتھ فوٹو شوٹ کرایا گیا۔

لاہورکے شوکت خانم اسپتال میں بھی ورلڈکپ ٹرافی کی منہ دکھائی ہوئی،کینسرکی مریِضہ صبیحہ نےشعیب ملک سےبات کی   خواہش کردی، جس پر مشتاق احمدنےمریضہ کی بات شعیب ملک سےکرادی، ٹرافی لاہور اور اسلام آؓباد کے بعد کراچی بھی جائے گی۔