شہباز شریف کی گرفتاری افسوسناک اور مضحکہ خیز ہے: نواز شریف


لاہور(24نیوز) شہبازشریف کی گرفتاری پرنوازشریف اپنا ردعمل دیتے ہوئے حکومت پربرس پڑے۔

 اپنےردعمل میں نوازشریف کاکہناہے کہ شہبازشریف کی گرفتاری افسوسناک اورمضحکہ خیز ہے۔ پی ٹی آئی حکومت بدترین انتقام کی ذمہ دارہے, آج مخالفین جوسلوک کرینگے کل اس کیلیےتیار رہیں۔ نوازشریف کاکہناہےکہ عالمی اداروں نے شہبازشریف کی خدمات کااعتراف کیا, شہبازشریف نے خدمت ،دیانت اور امانت کی شاندارمثال قائم کی۔ حکومت اپنی نااہلی کاملبہ شہبازشریف پر نہ ڈالے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں کرپشن کے الزامات پر گرفتار کیا ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔