وفاقی کابینہ میں مزید توسیع


اسلام آباد(24 نیوز) 5 نئے وفاقی وزرا اور ایک وزیرمملکت نے حلف اٹھالیا,صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزرا سے حلف لیا۔

 پانچ نئے وفاقی وزرا اور ایک وزیرمملکت نے حلف اٹھالیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزرا سے حلف لیا، تقریب حلف برداری ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ حلف اٹھانےوالوں میں محمدمیاں سومرو،اعظم سواتی،علی امین گنڈاپور،فیصل واوڈا،زرتاج گل اورمحبوب سلطان شامل،زرتاج گل نے وزیرمملکت کا حلف لیا۔

محمد میاں سومرو  نجکاری, علی امین گنڈا پور امور کشمیر و گلگت بلتستان,فیصل واوڈا آبی وسائل,اعظم سواتی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی,صاحبزادہ محبوب سلطان فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کو وفاقی   وزارت کا قلمدان دیا گیا ہےجبکہ زرتاج گل کو وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔واضح رہےوفاقی کابینہ کے ارکان کی کل تعداد 30 ہوگئی ہے جن میں 24 وفاقی وزیر اور 6 وزیر مملکت شامل ہیں۔