وزیر اعظم عمران خان سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات جاری


اسلام آباد (24نیوز) امریکی وزیر خارجہ مائیک یومپیو  اور  شاہ محمود قریشی کے مابین مذاکرات ختم ہوگئے۔اس وقت وزیراعظم عمران خان سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومیپو کی ملاقات جاری ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات،خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو وفد سمیت دفتر خارجہ پہنچے جہاں پر  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا ،ملاقات میں پاکستان امریکا مذاکرات پر بات کی گئی،  دو طرفہ تعلقات ، افغانستان سمیت علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت  ہوئی، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان کے سامنے افغانستان میں اصلاحاتی ایجنڈا سامنے رکھا ۔ پاکستان نے  کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ، شاہ محمود قریشی نے کہا تعلقات از سر نو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شام 6 بجے پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ امریکی وزیر خارجہ سے ہونے والی ملاقات سے متعلق آگاہ کریں گے۔

اس سے پہلے امریکی وزیر خارجہ مائیک یومپیو انتہائی اہم دورے پر پاکستان پہنچے،  ذرائع کے مطابق  ان کے ہمراہ امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ بھی ہیں۔  ذرائع کے مطابق پاکستان امریکا سے واجب الادا اتحادی سپورٹ فنڈز معطل کئے جانے کے معاملے کو سختی سے اٹھائے گا۔

دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان افغانستان میں ثالثی کے لیے مدد کرے ۔  توقع ہےہم ماضی کوپیچھےچھوڑکرنئی پیشرفت کاآغازکریں گے. پاکستان کوپہلےہی آگاہ کردیاگیاتھاکہ انہیں رقم نہیں ملےگی،پاکستان کاتعاون نہ ملاتوجوہوگاوہ جنرل نکلسن اورجنرل ملربتاچکے ہیں.

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔