عمر کوٹ کاوہ جوان جو قوم کا فخر بنا

01:48 PM, 5 Sep, 2018

اظہر تھراج

عمرکوٹ (24 نیوز) پاک فوج نے جہاں بہادری کے ساتھ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کی ہے وہاں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے. عمرکوٹ سے تعلق رکھنے والے شہید نیک محمد منگریو بھی شامل ہیں جو مہمندایجنسی میں دہشتگردی کا نشانہ بنے۔
تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ کے گاؤں ابراہیم منگریو کے رہائشی پاک آرمی کے سپاہی نیک محمد منگریو 6 مارچ 2017 کو مہمندایجنسی میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان کا نظرانہ پیش کیا اور شہید ہوئے، شہید کے والد اور بھائی کہتے ہیں کہ وطن عزیز کی حفاظت کے لیے مزید قربانیوں سے گریز نہیں کریں گے۔
شہید نیک محمد بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہونے کے باعث خاندان کےتمام افراد انھیں بےحد پیار کرتے تھے. شہید نیک محمد نواحی علاقے کے قریبی قبرستان میں مدفون ہیں، جہاں پرحاضری دینے کے بعد شہید کے خاندان سمیت ہر شخص اس عزم کو دہراتا ہے کہ ان کی محبت اور منزل اول و آخروطن عزیز پاکستان ہے۔


شہید کے خاندان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاک آرمی کے نہایت مشکور ہیں جنہوں نے یوم دفاع پاکستان کے دن کو شہدائے وطن کومنفرد انداز میں خراج عقیدت پیش کرنے سے منسوب کیا ہے۔

مزیدخبریں