محبوبہ مفتی کی بیٹی بھارتی سپریم کورٹ پہنچ گئیں

محبوبہ مفتی کی بیٹی بھارتی سپریم کورٹ پہنچ گئیں


( 24نیوز )سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی اپنی والدہ کی ایک ماہ سے نظر بندی کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے بھارتی عدالت سپریم کورٹ میں موقف اختیار کیا کہ محبوبہ مفتی کو بنیادی حق سے محروم کیا گیا ہے جو بھارتی آئین کی خلاف ورزی ہے۔

التجا مفتی نے درخواست کی کہ وہ اپنی والدہ کی صحت اور حفاظت سےمتعلق بھی پریشان ہیں اور انہیں بھی ان کی والدہ سے ملنے نہیں دیا جا رہا،انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش کی وجہ سے ان کا والدہ سے کوئی رابطہ نہیں۔