لاپتا افرادکی کی بازیابی سےمتعلق اہم پیش رفت، 7 افراد گھر پہنچ گئے

لاپتا افرادکی کی بازیابی سےمتعلق اہم پیش رفت، 7 افراد گھر پہنچ گئے


کراچی( 24نیوز ) کئی ماہ قبل لاپتہ ہونے والے 7افراد اپنے گھر پہنچ گئے، پولیس کی تفتیشی ٹیم نے لاپتہ افراد کی گھر واپسی سے متعلق رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکوٹ میں لاپتا افرادکی بازیابی سےمتعلق زیر سماعت کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی، کئی ماہ سے لاپتا ہونے والے 7 افراد گھر پہنچ گئے، بازیاب ہوکر گھر واپس آنے والوں میں محمد ندیم، عجب خان، جاید قریشی، سلیم شامل ہے ، پولیس کی تفتیشی ٹیم نے لاپتہ افراد کی گھر واپسی سے متعلق رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔

عدالت نےپولیس رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ دیگر لاپتا افراد کو بازیاب کراکر رپورٹ پیش کی جائے،عدالت نے سندھ حکومت ، محکمہ داخلہ اور دیگر اداروں سے ایک ماہ میں پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔