پی سی بی کو ڈومیسٹک سٹرکچر کیلئے بڑے کرکٹرز کی حمایت مل گئی

پی سی بی کو ڈومیسٹک سٹرکچر کیلئے بڑے کرکٹرز کی حمایت مل گئی


لاہور(24 نیوز)سٹار کرکٹرز نے پی سی بی کے نئے ڈومیسٹک سٹرکچر کی حمایت کردی ۔

 سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ نئے ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر سے کھلاڑیوں کے انتخاب میں شفافیت آنے کی امید ہے، ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر میں تبدیلی پی سی بی کا جرات مندانہ قدم ہے۔ بوم بوم شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ 6 ٹیموں پر مشتمل آئندہ ڈومیسٹک سیزن قومی کرکٹ کے معیار میں بہتری لائے گا۔  کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی۔

سابق کپتان راشد لطیف کہتے ہیں کہ سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کے انتخاب سے ڈومیسٹک کرکٹ میں مقابلے کی فضاء بڑھے گی،  نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کو کم از کم 3 سال دینے کا حامی ہوں، عاقب جاوید کہتے ہیں کہ  گذشتہ ڈومیسٹک اسٹرکچر میں خامیاں تھیں، نیا نظام کھلاڑیوں کے خوابوں کی تعبیر ہے،  کوکابورا کے گیند کا استعمال قومی کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ کی تیاری میں مدد دے گا۔

بازید خان نے کہا کہ نئے ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر میں پچز اور امپائرنگ کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے، سابق کرکٹر غلام علی کہتے ہیں کہ  پی سی بی کے نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں مثبت تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

قومی کرکٹرز سر فراز احمد ،اظہر علی ،فواد عالم ،شان مسعود نے کہا کہ فرسٹ اور سیکنڈ الیون کرکٹ ٹیموں کی ڈومیسٹک سیزن میں شمولیت ایک دلچسپ امر ہوگا، ڈومیسٹک سیزن کے لیے متوازی ٹیموں کے انتخاب سے معیاری کرکٹ کو فروغ ملے گا،  امید ہے نیا نظام قومی کرکٹ کے لیے سودمند ثابت ہوگا، سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی شرکت سے ڈومیسٹک سیزن میں سخت مقابلوں کی توقع ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer