اب دوران ڈرائیونگ سگریٹ نوشی کرنے پر بھی چالان ہو گا

اب دوران ڈرائیونگ سگریٹ نوشی کرنے پر بھی چالان ہو گا


اسلام آباد( 24نیوز ) وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں عالمی سطح کے ٹریفک قانون لاگو کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،قانون کے مطابق ڈرائیونگ کے دوران سگریٹ پینے پر چالان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں بین الاقوامی سطح کے نئے ٹریفک قوانین پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا،دوران ڈرائیونگ سگریٹ نوشی کرنے پر بھی چلان ہو گا،تین بار چالان کے بعد لائسنس معطل کر دیا جائے گا،فرنٹ دونوں سیٹ بیلٹ باندھنا ضروری ہو گا، لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے پر بھی پابندی عائد ہو گی۔

فیصلہ وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی زیر صدارت کیا گیا،بلاوجہ ٹریفک جام پر ایس پی اور ڈیوٹی آفیسر کے خلاف کارروائی ہو گی، اکثر اوقات ٹریفک افسران ٹریفک جام کے وقت غائب ہوتے ہیں، ایڈیشنل سیکرٹری ون اور ٹو چیف کمشنر اور آئی جی سے میٹینگ کریں۔

علاوہ ازیں ایک ہفتے کے اندر پالیسی پر عملدرآمد شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے،30 ستمبر ڈیڈ لائن ہے،سوشل میڈیا مہم بھی شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔