معروف اداکار عابد علی انتقال کرگئے

معروف اداکار عابد علی انتقال کرگئے


کراچی(24 نیوز) معروف اداکارعابدعلی سڑسٹھ سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے، عابد علی جگر کے عارضے کے باعث اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ عابد علی کی چند روز سے حالت تشویش ناک تھی۔

جگرکےسرطان میں مبتلانامور پاکستانی اداکار عابد علی کراچی کےلیاقت نیشنل اسپتال میں دم توڑگئے۔ انیس سوتہترمیں پاکستان ٹیلی ویژن سے منسلک ہونےوالےلیجنڈ اداکار عابدعلی نےمارچ 1952 میں کوئٹہ میں آنکھ کھولی اورابتدائی تعلیم وہیں حاصل کی۔

عابدعلی کو بچپن سے ہی فنون لطیف کی دنیا سے پیار تھا ۔وہ مختصر کہانیاں لکھتے اور مصوری سے بھی بےحد لگاؤ رکھتے تھے۔فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار عابد علی نےریڈیو پاکستان سے فن کرئیرکاآغازکیا۔

1973 میں پاکستان ٹیلی ویژن سےمنسلک ہوئے۔80 اور 90  کی دہائی میں کئی مقبول ڈراموں میں کام کیا۔ جن میں  'پیاس'، 'دوریاں، 'مہندی'، 'دیار دل' اور دیگر شامل ہیں۔عابد علی ہمیشہ  مختلف کرداروں میں اپنے آپ کو سمو لیتے تھے ہمیشہ ناظرین سے دل کھول کر داد وصول کرتے تھے۔

ان کے مشہور ڈرامے بطور اداکار آج بھی مداحوں کے سینے میں دل بن کر دھڑک رہے ہیں، انہوں نے دیار دل ،کچھ نہ کہو ،بنٹی آئی لو یو میں اپن اعلیٰ اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انیس سوتیرانوےمیں ڈرامہ سیریل دشت سےانہوں نےہدایت کاری کاآغازکیا۔

جگرکےسرطان میں مبتلاعابدعلی کوسانس کی تکلیف کےباعث  تیس اگست کولیاقت نیشنل اسپتال منتقل کیاگیا ۔ جہاں ڈاکٹروں نےان کی حالت کوتشویشناک قراردیا۔ عابد علی کی بیٹی راحمہ علی نےسوشل میڈیاکےذریعےان کےمداحوں سے دعاکی اپیل کی ۔ فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار عابد علی اب سے کچھ دیرقبل کراچی کےلیاقت نیشنل اسپتال میں خالق حقیقی سےجاملے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer