نواز شریف کے بعد زرداری نشانے پر آگئے


حیدر آباد( 24نیوز ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب کے بعد سندھ کو ٹارگٹ کرلیا، آصف زرداری کو نشانے پر رکھ لیا۔
عمران خان نے کہا ہے کہ زیراعظم کی جانب سے نئی ایمنسٹی اسکیم مجرموں کو بچانے کی بھونڈی کوشش اور دیانتدار ٹیکس گزاروں کے چہرے پر طمانچہ ہے،چیئرمین تحریک انصاف نے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کی مدت کے خاتمے سے 45 اور بجٹ سے محض 14 دن قبل وزیراعظم کو اس اسکیم کی کیا ضرورت پیش آگئی۔