تحریک لبیک نے ملک گیر دھرنوں، مظاہروں کی دھمکی دے دی


لاہور(24نیوز)تحریک لبیک یا رسول اللا کا دھرناجاری رکھنے کا اعلان، حکومت کو  12 اپریل تک مزید مہلت دے دی۔ ناموس رسالت کی خاطر آخری دم تک لڑیں گے۔

24نیوز ذرائع کے مطابق داتا دربار کے باہر تحریک لبیک یا رسول اللا  کے امیر خادم حسین رضوی  اور سرپرست اعلی پیر افضل قادری  نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کو 12 اپریل بروز جمعرات  تک مزید مہلت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیر افضل قادری کا کہنا تھا کہ12 اپریل تک مطالبات منظور نہ ہوئے تو   احتجاج اوردھرنوں کا دائراکار ملک گیر سطح تک پھیلا دیا جائے گا۔ جبکہ موجودہ دھرنا مسلسل جاری رہے گا۔

 پیر افضل قادری کا مزید کہنا تھا کہ ناموس رسالت کی خاطر آخری دم تک لڑیں گے۔ گرفتاریوں سے ڈر نہیں لگتا، اگر حکومت نے یہ اقدام اٹھایا تو تحریک مزید مظبوط ہوگی۔

 علامہ خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ12 اپریل کے بعد مزید مہلت نہیں دی جائے گی۔ فیض آباد معاہدہ پرعمل درآمد، راجہ ظفر الحق کی رپورٹ کو پبلک کرنے سمیت دیگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ملک گھیر گھیراؤ کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

 دوسری جانب شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ ہونے کے باوجود ضلعی حکومت مذہبی جماعت کے دھرنے کا مقام تبدیل کرانے میں ناکام رہی ہے۔ پانچ روز سے لاہور میں ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوگیا ہے۔