لاہور: کم سن بچی حیوانیت کی بھینٹ چڑھ گئی

لاہور: کم سن بچی حیوانیت کی بھینٹ چڑھ گئی


لاہور (24نیوز) لاہور کے علاقہ بادامی باغ میں کم سن بچی کو ہمسائے نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ ٹوینٹی فورنیوز واردات سے پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر لے آیا۔ اہلِ خانہ کے احتجاج کے بعد پولیس نے ملزم کوگرفتار کرلیا۔

شہر میں معصوم کلیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نا آسکی۔  8 سالہ سحرکو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم بچی کو واش روم کے باہر چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم بچی کو لیکر بازار سے جا رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: مشہور اداکارہ شوہر کے تشدد کا نشانہ بن گئی

بچی کے لواحقین کی جانب سے بادامی باغ تھانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تو پولیس حرکت میں آئی، مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

ملزم کے خلاف سخت کارروائی تو ہورہی ہے لیکن کسی بھی مہذب اور تعلیم یافتہ معاشرے میں اس طرح کے واقعات نہیں ہونے چاہیں۔ اس نااخلاقی عمل سے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے نہ صرف والدین بلکہ ریاست اور معاشرے کو بھی اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔