جمائمہ گولڈ اسمتھ کا غنوہ بھٹو کو

جمائمہ گولڈ اسمتھ کا غنوہ بھٹو کو "شرم" کا لیکچر


24نیوز: عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ   اور ذوالفقار علی بھٹو کی بہو  غنوہ بھٹو کےدرمیان ٹویٹر پر لڑائی چھڑ گئی۔

غنویٰ بھٹو نے اپنے ٹوئٹ میں الزام عائد کیا  کہ عمران خان کی فیملی نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا، انھوں نے اس جگہ کا دورہ کیا جسے پاکستان تسلیم نہیں کرتا کیا یہ پاکستان کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا۔ 

جس پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی سربراہ غنوہ بھٹو کے ٹوئٹ کو مضحکہ خیز قرار دیا ۔ جمائما کا کہنا تھا کہ جس تصویر کا ذکر کیا گیا ہے وہ میکسیکو میں فیملی ہالیڈے کے دوران لی گئی تھی ، اسرائیل نہیں اور ہم نے جو لباس پہنا ہوا ہے وہ یہودیوں کا مذہبی لباس نہیں ہے۔ آپ کو شرم آنی چاہیے ۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔