پشاور: پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا

پشاور: پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا


پشاور (24نیوز) خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا،  مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائینگے۔

خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع میں پولیو سے بچاو اور آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ مہم میں ہائی رسک  کے 16 اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کیلئے قطرے پلائے جائینگے۔انسداد پولیو مہم میں 36 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ قبائلی اضلاع میں 8 لاکھ سے زائد بچوں کو بھی پولیو قطرے پلائے جائینگے ، اس مقصد کیلئے   3651 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ سیکیورٹی کے لئے خاطر خواہ انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔

پڑھنا مت بھولیں: پولیو وائرس کی روک تھام کیلئے انسداد پولیو مہم 6 اگست سے شروع ہوگی

پولیو سے پاک خیبر پختونخوا کا خواب تکمیل کے آخری مراحل میں، قبائلی اضلاع سے کوئی بھی کیس 2 سال سے سامنے نہیں آیا۔آخری کیس 2016 میں جنوبی وزیرستان سے پیش آیا تھا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔