کرکٹ بورڈ کا 33کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان

کرکٹ بورڈ کا 33کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان


  24نیوز : پاکستان کرکٹ بورڈ نے 33 کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا، احمد شہزاد کنٹریکٹ سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے 33 کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا، احمد شہزاد کنٹریکٹ سے باہر ہوگئے۔ جبکہ محمد حفیظ کی اے سے بی کیٹیگری میں تنزلی کردی گئی فٹنس ممسائل کا شکار عماد وسیم اور رومان رئیس کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرلیا۔چئیر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے سینٹرل کنٹریکٹ کمیٹی کی سفارش پر 33 کھلاڑیوں کو ایک سال کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیرکے پہلوان نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا 

کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے معاوضوں میں 25 سے 30فی صد اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی میچ فیس میں بھی 20 فی صد اضافہ کردیا گیا ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ کی اے اور بی کیٹیگری میں چھ چھ اور سی میں نو ڈی کیٹیگری میں پانچ اور ای کیٹگری میں سات کھلاڑی شامل ہیں۔پی سی بی کی طرف سے اعلان کردہ فہرست کی اے کیٹیگری میں اظہر علی، شعیب ملک ،سرفراز احمد، یاسر شاہ محمد عامر اور بابر اعظم شامل ہیں۔

پڑھنا نہ بھولیں:ویمن ہاکی ورلڈ کپ:سیمی فائنل میں آئرلینڈ نے بھارت کو شکست دیدی 

بی کیٹیگری میں محمد حفیظ، فہیم اشرف، اسد شفیق، حسن علی، فخر زمان، شاداب خان، شامل ہیں۔ سی کیٹیگری میں محمد عباس، وہاب ریاض، جنید خان، حارث سہیل، امام الحق، محمد نواز، عثمان شنواری، شان مسعود اور عماد وسیم شامل ہیں۔ڈی کیٹیگری میں رومان رئیس، آ صف علی، راحت علی، عثمان صلاح الدین اور حسین طلعت کو شامل کیا گیا ہے۔ ای کیٹیگری میں بلال آ صف، سعد علی، محمد رضوان، شاہین آ فریدی، صاحبزادہ فرحان، عمید آ صف اور میر حمزہ شامل ہیں۔

یہ خبر ٖرور پڑھیں:پرویز عباسی شوٹنگ چیمپئن شپ سات اگست سے شروع ہوگی 

کھلاڑیوں کے معاوضوں اور میچ فیس میں تین سال کے لئے اضافہ کیا گیا ہے۔ 24 نیوز نے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں سے اپنے ناظرین کو یکم اگست کو ہی آ گاہ کردیا تھا۔