کشمیریوں سے اظہارِیکجہتی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

کشمیریوں سے اظہارِیکجہتی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا


اسلام آباد(24نیوز)  پارلیمنٹ کا مشترکا اور ہنگامی اجلاس آج 11 بجے ہوگا۔ اجلاس مقبوضہ کشمیر اورلائن آف کنٹرول کی صورتحال پر طلب کیا گیا ۔ اجلاس میں بھارت کی جانب سے کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے پر دھواں دار بحث ہوگی۔ 

کشمیریوں سے اظہارِیکجہتی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا۔وفاقی کابینہ کاآج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا، آرمی چیف نےکورکمانڈرزکانفرنس بھی آج ہی طلب کرلی۔پاکستان نے کشمیریوں کے حقوق پرڈاکاڈالنےپربھارت کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےٹوئٹرپیغام میں کہاکہ پاکستان کشمیریوں کےحق خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے۔اپنے مؤقف سےعالمی برادری کوآگاہ کریں گے۔

مشیربرائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نےکہا ریاستی دہشتگردی کرنے والے بھارت کامکروہ چہرہ دنیاکےسامنےبےنقاب ہوگیا۔ پاکستان بھارت کے گھناؤنےعمل کومسترد کرتا ہے. 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔