قائم مقام گورنرسندھ کی تقرری پر آئینی بحران

قائم مقام گورنرسندھ کی تقرری پر آئینی بحران


کراچی(24نیوز) قائم مقام گورنرسندھ کی تقرری پر آئینی بحران نے جنم لے لیا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کی پارلیمانی پارٹی نے ڈپٹی اسپیکر کو قائم مقام گورنر بنانے کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دے دیا ۔

پیپلز پارٹی نے قائم مقام گورنر کا عہدہ حاصل کرنے سے انکار کردیا، ریحانہ لغاری کو حلف برداری تقریب میں جانے سے ہی روک دیا .مکیش کمار چاولہ  کا کہنا ہے کہاسپیکر ملک میں موجود ہیں تو ڈپٹی اسپیکر کو قائم مقام گورنر کس طرح بنایا گیا ہے ۔ آئین کے آرٹیکل 104 کے تحت اسپیکر ہی قائم مقام گورنر بن سکتا ہے۔اسپیکر بیرون ملک ہو تو ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر بن سکتی ہے۔ ڈپٹی اسپیکر کو قائم مقام گورنر بنانے والوں کو آئین کے آرٹیکل 104 کا کوئی پتہ نہیں۔ اٹھارویں آئینی ترامیم کے بعد قائم مقام گورنر کی حلف برادرکی تقریب بھی نہیں ہوسکتی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔