پانچ ججوں نے ملک کا ستیا ناس کردیا: سابق وزیر اعظم

پانچ ججوں نے ملک کا ستیا ناس کردیا: سابق وزیر اعظم


لندن(24نیوز) نواز شریف لندن میں بھی عدلیہ پر کھل کرگرجے برسے،ان کا کہنا تھا کہ ججز کے فیصلے سے پاکستان ہل گیا، پانچ ججوں نے ملک کا ستیاناس کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پہلے آمر نے حکومت ختم کی اب عدلیہ نے۔پاکستان میں ڈکٹیٹر بھی وزیراعظم کو پکڑتا ہے اور جج بھی وزیراعظم کو پکڑتے ہیں،مزید کہا کہ میں اس احتساب کونہیں مانتا،نیب ریفرنسز انتقام پر مبنی ہیں تمام کیسز جھوٹے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بولے کہ پاکستان میں 70 سال سے مزاق کیا جا رہا ہے، ملک میں جو اندھیرے پیدا کرتے ہیں وہ عیش کر رہے ہیں اور جو روشنیاں پھیلاتے ہیں وہ پریشان ہیں۔