لندن کے میئر صادق خان کی لاہور آمد، واہگہ بارڈر پر پرتپاک استقبال



لاہور (24 نیوز): میئر آف لندن صادق امان خان ایک روزہ سرکاری دورے پر زندہ دلان لاہور کے مہمان بن گئے، بھارتی شہر امرتسر سے براستہ واہگہ بارڈر لاہور پہنچے تو مہمان کا ریڈ کارپٹ بچھا کر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ضرور پڑھیں:جگن@22,9نومبر 2019

تفصیلات کے مطابق میئر آف لندن صادق امان خان ایک روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچ گئے، امرتسر سے لاہور پہنچنے پر لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید، کمشنر لاہور عبداللہ خان سنبل، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید اور سی سی پی او امین وینس اور برطانوی ہائی کمشنر تھامسن ڈریو نے استقبال کیا جبکہ مہمان کو پھول بھی پیش کیے گئے۔

میئر آف لندن صادق خان کے اعزاز میں رینجرز حکام نے ضیافت کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ڈی جی پروٹوکول نورالحسن، چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن محمود مسعود تمنا اور سید علی عباس بخاری بھی موجود تھے۔

مئیر آف لندن صادق خان سیکیورٹی کے غیر معمولی پروٹوکول کے ساتھ واہگہ سے براستہ جی ٹی روڈ، رنگ روڈ اور کینال روڈ سے ہوتے ہوئے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پہنچے۔