ملک کو باہر سے نہیں آستین کے سانپوں سے خطرہ ہے: سینٹر سراج الحق

ملک کو باہر سے نہیں آستین کے سانپوں سے خطرہ ہے: سینٹر سراج الحق


اسلام آباد (24نیوز) امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق کا کہنا تھا  کہ اس ملک کو باہر سے نہیں آستین کے سانپوں سے خطرہ ہے، پاناما لیکس میں نام آنے والے تمام افراد کا احتساب ہونا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں جاری اسلامی جمعیت طلبہ کے تعلیمی میگا ایکسپو کا امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے دورہ کیا اور اپنے خطاب میں حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاناما لیکس میں جن جن پاکستانیوں کے نام آئے ہیں سب کا احتساب ہونا چاہیے۔

تقریب میں نمایاں کارگردگی دیکھانے والے طلبہء میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔