گاڈ فاد ر گرفتار

گاڈ فاد ر گرفتار


24نیوز :بدنام زمانہ سسلین ما فیا کا نام تو سب کو یاد ہوگا،اس مافیا کے گاڈ فادر کو سبھی جانتے ہونگے،اب اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پکڑا گیا شخص نقلی نہیں اصلی والے گاڈ فاد ر ہی،جی ہاں اٹلی کی پولیس نے سسلین مافیا کے سربراہ سیلواتورے توتورینا کی وفات کے بعد متوقع نئے سربراہ سیٹیمو مینیو سمیت 46کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

اطالوی حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے سسلین مافیا کے ”باس آف باسز“ سیلواتورے رینا عرف توتو کے بعد مافیا کے مبینہ سربراہ کو گرفتار کرکے مافیا کی کمر توڑ دی ہے۔ اٹلی کے وزیر خارجہ میتیو سیلوینی نے کہا کہ سسلین کے مرکز پالیرمو میں ہونیوالی یہ کارروائی غیرمعمولی آپریشن تھا۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس کو وائر ٹیپس کے ذریعے معلومات حاصل ہوئی تھیں کہ 29 مئی کو مافیا کے سربراہ کے چنائو کے حوالے سے ہونیوالے اجلاس میں سیتیمو مینیو کو مافیا کا سربراہ ”کپولا“ منتخب کیا گیا تھا۔ یہ کئی برسوں بعد پہلی مرتبہ سربراہ کے انتخاب کے لئے ایک اجلاس ہوا تو جو نومبر 2017ءمیں رینا کی وفات کے کئی ماہ بعد طلب کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ پالیرومو وہی جگہ ہے جس کے حوالے سے مشہور ناول نگار ماریو پوزو نے 1969ءمیں شہرہ آفاق ناول ”دی گاڈ فادر“ تخلیق کیا تھا۔

یاد رہے پانامہ لیکس کیس کے دوران سپریم کورٹ کے ایک جج نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سسلین مافیا کے گاڈ فادر سے تشبیہ دی تھی۔

مزید اہم خبریں اور تبصرے جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں: https://www.youtube.com/watch?v=YBZtZyGwOXY