پی ٹی ایم حد عبور نہ کرے کہ ریاست کو قدم اٹھانا پڑے:ڈی جی آئی ایس پی آر


راولپنڈی( 24نیوز ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ریاست ماں ہوتی ہے، اس لیے پی ٹی ایم سے نرم رویہ اختیار کیا۔پی ٹی ایم حد عبور نہ کرے کہ ریاست کو قدم اٹھانا پڑے-

انہوں نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری پر بھارت نے منفی پراپیگنڈا کیا،بارڈر پر بھارتی فورسز جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بناتی ہیں،بلوچستان میں بہت سارے فراری ہتھیار ڈال چکے ہیں،کوئی بھی جنگ آپریشن سے ختم نہیں ہوتی۔پہاڑوں میں بیٹھے افراد قومی دھارے میں شامل ہوجائیں،افغانستان میں امن کیلئے سیاسی حل نکلناچاہئے، پاکستان کہتا رہاہے کہ افغان جنگ کا سیاسی حل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشتگرد ی میں کمی آگئی ہے،ستر سال ہوگئے ہم قوم کو بتاتے آئے کہ نازک دور سے گزر رہے ہیں،دعا گو ہوں کہ مستقبل میں پاکستان میں دہشتگردی نہ ہو،فوجی افسرکا احتساب جوان سے زیادہ سخت کیاجاتاہے،ریاست ماں ہوتی ہے، اس لیے پی ٹی ایم سے نرم رویہ اختیار کیا،پی ٹی ایم نے تین مطالبات کیے تھے ،پورے ملک سے 32ہزار غیر قانونی ہتھیار ریکور کیے گئے ہیں۔پی ٹی ایم کے تینوں مطالبات کو پورا کیا گیا ،پی ٹی ایم کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں،آج پی ٹی آئی کی حکومت ہے کل کسی اور کی تھی،افواج پاکستان پورے ملک کی ہے ہم ملک کا ادارہ ہیں،پی ٹی ایم لائن کراس نہ کرے جہاں ریاست کو رٹ قائم کرنا پڑے-

ویڈیو دیکھیں:

2 سالوں میں پاک فوج کے 400افسروں کو سزا دی گئی

انہوں نے کہا کہ سروس سے برطرفی اور جیل کی حد تک بھی پاک افواج میں سزا ہوتی ہے،2 سالوں میں پاک فوج کے 400افسروں کو سزا دی گئی ہے،سزا پانےوالوں میں ہر رینک کا افسر شامل ہے ،انہیں جیل بھی بھیجا،کرپشن ہو یاچھٹی لیے بغیر جانے پر بھی سزا ہوتی ہے،ہماری پہلی خواہش ہوتی ہے غلطی نہ ہو،یہاں چین آف کمانڈ اور ڈسپلن ہے،پاک افواج کی برانچ کو تھری سٹار ہیڈ کرتاہے، پاکستان کی افواج منظم فورس ہے -

بھارت کو کرارا جواب۔۔ویڈیو دیکھیں:

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر بہت ساری جگہوں پر عمل ہوگیا ہے،پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کاکام جاری ہے،آرمی کے بجٹ اور اسکے احتساب کی بہت بات ہوتی ہے۔

ویڈیو دیکھیں:

بھارت پہلے خود سیکولر ملک بن جائے،بھارت میں مسلمانوں کی کیاحالت ہے سب کو پتا ہے ، جن حالات میں گزر رہے ہیں میڈیا خطرے سے آگاہی کرسکتاہے بھارت کے ساتھ سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کا ہے ،بھارت ہمیں نہ بتائے کہ کیساملک بننا ہے،کنٹرول لائن پرسیزفائرکی خلاف ورزی،2018 میں 55 شہری شہید،300 زخمی ہوئے،آئیے مل کر اپنا اپنا کردار اداکریں-

میڈیا ریاست کا چوتھا ستون

انہوں نے کہا کہ عوام کو آگاہی دیں پاکستان میں کیا بہترہوگیا ہے،ملک کی اتنی اچھی چیزیں ہیں انہیں دکھائیں،ہر سطح پر میڈیا مالکان سے بھی انگیج کیا ہے،میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہوتاہے،ترقی بھی ہورہی ہے تو ہم اس کو واپس کیوں لے جانا چاہتے ہیں،آج کی افواج پاکستان کل والی فوج نہیں ہے،گلی ،شہر میں پاک فوج شہریوں کی حفاظت کیلئے بیٹھی ہے،دشمنوں نے اس صورتحال کا بہت استحصال کیا ۔

ویڈیو دیکھیں:

انہوں نے کہا کہ32 ہزار کے قریب غیرقانی ہتھیار برآمد ہواہے،لاپتہ ہزار افراد کے کیسز میں سے 4ہزار کا معاملہ حل ہوچکاہے،لاپتہ افراد سے متعلق کمیشن 2011 میں بنایا گیا تھا،سپریم کورٹ لاپتہ افراد کے بارے میں کمیشن کے تحت کارروائی کرے، افغانستان حکومت کا سرحدوں پر پورا کنٹرول نہیں ہے، ،سرحد پارخطرات ختم ہوجائیں تو اپنی افواج واپس بلالیں، افواج پاکستان نے صورتحال میں بہتری پر چیک پوسٹوں میں کمی کی ہے،کوئی بھی سکیورٹی ادارہ جس دن جاتاہے تعیناتی ویسے نہیں رہتی۔

مزید اہم خبریں اور تبصرے جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں: https://www.youtube.com/watch?v=YBZtZyGwOXY