"نیب کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں، کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے"


اسلام آباد(24نیوز) چیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہناہےکہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، کرپشن کے باعث ملکی معیشت برباد ہوتی ہے، نیب پر ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کے الزامات درست نہیں۔

چیئرمین نیب نےکرپشن کےخاتمےکاپختہ عزم دہرادیا۔اسلام آبادمیں انسدادبدعنوانی کےعالمی دن کےحوالے سےسیمینارسےخطاب کرتےہوئے جسٹس ریٹائرڈجاویداقبال کاکہناتھا نیب نے آج تک اقدام اور پالیسی تیار نہیں کیا جس سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا ہو، نیب کا کسی گروہ یا سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔

چیرمین نیب نےکرپشن کیسز پربات کرتےہوئےکہا میگا کرپشن کے مقدمات کونتیجہ خیز بنانا اولین ترجیح ہے،جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیز،کوآپریٹو سوسائٹیوں کے خلاف نیب کی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پر عزم ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔