الیکشن کمیشن: ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جواب الجواب جمع

الیکشن کمیشن: ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جواب الجواب جمع


اسلام آباد(24نیوز) الیکشن کمیشن میں ڈپٹی میئرکراچی ارشد ووہرا کی نا اہلی سے متعلق درخواست،ایم کیوایم پاکستان نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرادیا، جس میں موقف اپنایا کہ پاکستان سرزمین پارٹی کی عوامی حمایت حاصل نہیں ارشد ووہرا نے ایم کیوایم پاکستان کے ٹکٹ پربلدیاتی الیکشن جیتا نااہل قراردیا جائے۔

تفصیلات کےمطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے ڈپٹی میئرکراچی ارشد ووہرا کی نا اہلی درخواست کی سماعت کی۔ ایم کیوایم کے وکیل نے جواب الجواب جمع کرایا جس میں کہا گیاکہ ارشد ووہرا نے ایم کیو ایم پاکستان کے ٹکٹ پربلدیاتی الیکشن جیتا۔ ارشد وہرا نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کرکے فلورکراسنگ کی پاک سر زمین پارٹی کوعوامی حمایت حاصل نہیں۔

دوسری جانب جواب میں کہا گیا کہ ارشد وہرا کا پارٹی ٹکٹ سے متعلق موقف غلط ہے۔ ایم کیوایم پاکستان نے لندن قیادت سے لاتعلقی ظاہرکے بعد فاروق ستارپارٹی سربراہ بنے۔ وکیل نے ایم کیوایم لندن سے لا تعلقی سے متعلق قومی وصوبائی اسمبلی میں تقاریرکا متن بھی کمیشن میں پیش کیا۔ وکیل ارشد وہرا نے جواب الجواب پڑھنے کی مہلت طلب کی جس پر کمیشن نے سماعت 15 فروری تک ملتوی کر دی۔