خیبر پختونخوا کی پہلی ڈی این اے لیبارٹری آپریٹ کردی گئی


پشاور(24نیوز) خیبر پختونخوا کی پہلی ڈی این اے لیبارٹری نے باقاعدہ کام شروع کر دیا ، اب پنجاب کی بجائے ڈی این اے ٹیسٹ پشاورکی ڈی این اے لیبارٹری میں ہونگے۔

 تفصیلات کے مطابق پشاور میں قائم خیبر پختونخوا کی واحد ڈی این اے لیبارٹری نے کام شروع کردیا ہے۔ لیبارٹری کو ابتدا میں 200 کٹس فراہم کی گئی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں تفتیشی اداروں کو ڈی این اے کے لیے اب پنجاب سے رجوع نہیں کرنا پڑے گا۔

 ڈی این اے لیبارٹری ميں صرف ڈی این اے کےنمونے ہی نہیں بھجوائے جائینگے بلکہ انسانی جسم کے ہر طرح کے ٹیسٹ یہاں اب باآسانی کئےجاسکیں گے۔

 خیبرپختونخوا پولیس کو اب ڈی اين اے ٹیسٹ کی رپورٹس اڑتاليس گھنٹے کے اندر مل جائینگی جس کی بدولت پولیس کو بروقت تفتیش میں آسانی ہوگی۔