اگلا وزیر اعظم پاکستان کون ہو گا؟


لاہور (24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن صدر میاں محمد نواز شریف کی وزارت عظمیٰ سے نا اہلی نے پارٹی کو مقبول قیادت سے محروم کر دیا۔

ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کی نااہلی سے ایک طرف تو ان کے کردار پر انگلیاں اٹھائی گئیں جبکہ دوسری جانب اگلے وزیر اعظم کے لیے کس کو نامزد کیا جائے یہ مسئلہ بھی کھڑا ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: رانا ثناءاللہ نے آئندہ وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا

میاں نواز شریف چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹی اگلی وزیر اعظم بنے ہیں۔ جس کا اظہار انھوں نے ڈھکے چھپے لفظوں میں کشمیر کے جلسہ میں کیا۔ جب انھوں نے مریم نواز کو خطاب کے دوران بلایا اور کشمیر کے عوام کو ہاتھ ہلا کر جواب دینے کو کہا۔

میڈیا میں گزشتہ دنوں گردش کرنے والی خبر بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے جس کے مطابق ایک میڈیا رپورٹر نے میاں شہباز شریف سے کہا کہ میاں نواز شریف آپ کو اگلا وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں تو میاں شہباز شریف نے کہا کہ اللہ آپ کی زبان مبارک کرے۔

ضرور پڑھئے: سینٹ انتخابات، پیپلز پارٹی نے امیدواروں کا حتمی اعلان کردیا

وزیر اعظم کا مسئلہ اپنی جگہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی کرسی کا معاملہ بھی اہمیت کا حامل ہے جس کے لیے بہت سے نام سامنے آ رہے ہیں لیکن رانا ثنا اللہ اس کے لیے سب سے زیادہ پُر امید ہیں۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا وزیر اعلیٰ پنجاب بننا چاہیں گے تو انھوں نے کہا کہ اس میں برا کیا ہے۔