’’فوج تیار رہے، کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے‘‘

’’فوج تیار رہے، کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے‘‘


بیجنگ (24 نیوز) چینی صدر شی جن پنگ نے اپنی فوج کو جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ رواں صدی دنیا میں کئی نمایاں تبدیلیاں لارہی ہے، کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق چینی صدر شی چن پنگ نے فوج کے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے۔ کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے۔

چینی صدر نے جنوبی چین کے ساحلی علاقے کے تنازع اور امریکہ کے ساتھ کشیدہ صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے اپنی افواج کو ہدایت کی کہ خطے میں بڑھتے ہوئے خطرات اور چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے عصر نو کے جدید تقاضوں کو پورا کرنے والی جنگی ٹیکنالوجی تیار کرے۔

شی جن پنگ نے مزید کہا کہ رواں صدی دنیا میں کئی نمایاں تبدیلیاں لارہی ہے اور اس تیزی سے بدلتی ہوئی، صورت حال میں چین کو اپنی جغرافیائی اہمیت کے باعث مختلف خطرات کا بھی سامنا ہے جس سے نبرد آزما ہونے کے لیے حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔

صغراں افضل

صغراں افضل(ایڈیٹر)