لاہور میں سسرالیوں کا داماد پر تشدد، سر مونڈ دیا

لاہور میں سسرالیوں کا داماد پر تشدد، سر مونڈ دیا
City42 - Laws torture son in law


لاہور (24 نیوز) ہربنس پورہ  میں ظلم کی انتہا ہوگئی،  سسرالیوں نے داماد کو زنجیروں میں جکڑ کر  تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر سر کے بال بھی مونڈ دیئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز  لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔

لاہور کے علاقے  ہربنس پورہ میں آج افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں میاں بیوی کے جھگڑے پر سسرالی آپے سے باہرہو گئے۔ انہوں نے پہلے داماد کبیر کو اغوا کیا پھر زنجیروں میں جکڑ دیا، تشدد بھی کیا، دل نہ بھرا تو سر کے بال بھی مونڈ دیئے۔24 نیوز کو موصول ہونے والی فوٹیج میں ملزمان کو کبیر کو زنجیروں میں جکڑتے اور پھر سر کے بال مونڈتے دیکھا جا سکتا ہے۔

کبیرکے باپ کا کہنا تھا کہ اس کا بیٹا کہاں اورکس حال میں ہے کوئی پتہ نہیں؟ جبکہ ون فائیو کی کال پر پولیس نے تھانے آنے کو کہا اور 6گھنٹے تک بٹھائے رکھا مگر کوئی کارروائی نہیں کی۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز  لاہور وقاص نذیر نے سسرالیوں کے داماد پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دے دیا ہے جبکہ ایس پی کینٹ آصف اعوان کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

صغراں افضل(ایڈیٹر)