لاہور میں بارش کے باعث مختلف علاقوں کی بجلی معطل

لاہور میں بارش کے باعث مختلف علاقوں کی بجلی معطل


لاہور (شاہد سپرا) بارش نے لیسکوکی کارکردگی کا پول کھول دیا،بادل برسنے کے باعث شہر میں 40 فیڈرٹرپ کرگئے،مختلف علاقوں میں بجلی فراہمی معطل ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، شہر میں بارش کی وجہ سےلیسکو کا ترسیلی نظام متاثر ہونے لگا، بارش کی وجہ سے کمپنی کے40 فیڈرز ٹرپ کر گئے، فیڈرز ٹرپنگ کی وجہ سےمختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، بجلی بندش کی وجہ سےصارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران لائن سٹاف کو برقی لائنوں پرکام کرنےسےروک دیا ہے، بارش کا سلسلہ تھم جانے کےبعد بحالی کا کام شروع کیا جا سکے گا، بارش کے دوران کام کرنا جانی نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔