جنرل قاسم سلیمانی کی بیٹی کا درد بھرا پیغام

جنرل قاسم سلیمانی کی بیٹی کا درد بھرا پیغام


تہران(24 نیوز)امریکا اوراسرائیل کوسیاہ دن دیکھنا پڑے گا، شہید ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی نے دشمن کو واضح پیغام دے دیا ، تہران میں والد کی نمازجنازہ کے بعد زینب سلیمانی کا کہنا تھا دیوانے ٹرمپ یہ مت سمجھنا کہ میرے والدکی موت کے ساتھ سب کچھ ختم ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زینب سلیمانی نے میڈیا ٹاک میں کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی اسرائیل کو جنرل سلیمانی کی موت پر ’سیاہ دن‘ دیکھنا پڑے گا۔دیوانے ٹرمپ یہ مت سمجھنا کہ میرے والد کی موت کے ساتھ سب کچھ ختم ہوگیا۔

اس موقع پر قدس فورس کے نئے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل اسماعیل قاآنی کا کہنا تھا کہ قاسم سلیمانی کے قتل کےبعد امریکا کو خطے سے نکالنا ان کا مقصد بن گیا۔

انہوں نے ایرانی عوام سے قاسم سلیمانی کے راستے پر چلنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے اب صرف ایک ہی مداوا ہے کہ امریکا کو خطے سے نکال باہر کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ایران نے بغداد شہر میں قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا امریکا سے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے  اور پاسداران انقلاب نے کہا ہےکہ وہ جلد امریکا کی اس عارضی خوشی کو سوگ میں تبدیل کر دیں گے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer