ٹرمپ کی ایران کے بعد عراق کو بھی دھمکی

ٹرمپ کی ایران کے بعد عراق کو بھی دھمکی


واشنگٹن(24 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ثقافتی مقامات کو نشانہ بنانے کے اپنے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنا امریکی فوج کے لیے ایک جائز عمل ہو گا، انہوں نےمزید کہا اگر بغداد نے امریکی فوجیوں کو نکالا تو ان کےخلاف بھی سخت پابندیاں عائد کردیں گے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران اور عراق کو دھمکیاں، فلوریڈا میں چھٹیاں گزارنے کے بعد واشنگٹن پہنچنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو لوگوں کو دھماکے سے اڑانے کی اجازت ہےاور اہمیں ان کے ثقافتی مقامات کو چھونے کی بھی اجازت نہیں، اب ایسا نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنا امریکی فوج کے لیے ایک جائز عمل ہو گا۔

صدر ٹرمپ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے کہ اگر بغداد نے جنرل سلیمانی کی ہلاکت کے تناظر میں اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کو نکل جانے کا حکم دیا تو واشنگٹن اس کے خلاف سخت پابندیاں عائد کر دے گا اوریہ پابندیاں ایران پر عائد پابندیوں سے بھی سخت ہوں گی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کئی سال سے عراق میں فوجی سرمایہ کاری کر رہا ہے معاوضہ لیے بغیر عراق نہیں چھوڑیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer