پاکستان نے برٹش اوپن جونیئر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی

 پاکستان نے برٹش اوپن جونیئر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی


اسلام آباد( روزینہ علی)  پاکستان کے لیے خوشی کا لمحہ،  برٹش اوپن جونیئر چیمپئن شپ 2020 ، انڈر 15 کیٹگری میں پاکستان کے محمد حمزہ جیت گئے۔

برٹش اوپن جونیئر اسکواش 2020 میں پاکستان کے محمد حمزہ خان، انڈر 15کیٹگری میں جیت گئے۔ محمد حمزہ خان نے انگلینڈ کے یوسف شیخ کو فائنل میں چِت کردیا۔ جیت پر محمد حمزہ کا کہنا تھا کہ خوشی ہے سب کو بیٹ کیا۔ اگلی بار انڈر 17کیلئے ٹائٹل جیتنے کا عزم کیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer