قومی اسمبلی اجلاس میں زرتاج کا مخالفین کو کرارا جواب



اسلام آباد( 24نیوز )قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیرفواد چودھری نے میڈیا کے طرز عمل پر شکوہ کیا تو خواجہ آصف نے کہا کہ آپ نے جو بویا وہ کاٹ رہے ہیں، وزیرمملکت زرتاج نے بھی دھواں دار تقریر کی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکراسدقیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کےاجلاس میں وفاقی وزیرفوادچودھری نےمیڈیاکےطرزعمل پرخوب شکوے کئے، انھوں نےکہاکہ ریٹنگ کیلئے اخلاقیات سےنہیں گرناچایئے،انہوں نےسوال کیاکہ الیکشن لڑنےکی شرط ہےکہ آتاجاتاآدمی ہمیں جوتےمارے؟

ن لیگ کےسینئررہنماخواجہ آصف نےکہاکہ ہم خودمیڈیاکودعوت دیتےہیں کہ ہماری عزت اچھالے، فوادچودھری کومخاطب کرتےہوئےانھوں نےکہاکہ آج یہ وہی فصل کاٹ رہےہیں جوانھوں نےبوئی تھی۔

وزیرمملکت زرتاج گل نےاپنی تقریرکےدوران کہاکہ عزت سب کی برابرہے، جب گالیاں دی جاتی ہیں توسب یہ بات بھول جاتےہیں،زرتاج گل نےمبینہ ویڈیوکاتذکرہ کرتےہوئےکہاکہ ویڈیولائی جائےنہیں توالزام لگانےوالوں پرسائبرایکٹ کےتحت مقدمہ چلایاجائے، ان کی بہن آسٹریلیاسےپوچھ رہی ہےکہ ویڈیوکاکیامعاملہ ہے؟